4 ستمبر، 2021، 4:57 PM

پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ کابل پہنچ گئے

پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ کابل پہنچ گئے

پاکستانی انٹر سروسز انٹیلی جنس " آئی ایس آئی " کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستانی انٹر سروسز انٹیلی جنس " آئی ایس آئی " کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی انٹر سروسز انٹیلی جنس " آئی ایس آئی " کے ڈائریکٹرنے طالبان کی دعوت پر کابل کا دورہ کیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے طالبان نمائندوں سے ملاقات کی جس میں پاک افغان سرحدی سکیورٹی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات، سکیورٹی سمیت اہم دوطرفہ امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ پاک افغان سرحدی صورتحال ، مجموعی سلامتی کے مسئلے پر بھی مشاورت کی گئی اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی کہ فساد پیدا کرنے والے اور دہشت گرد تنظیمیں صورتحال کا فائدہ نہ اٹھائیں۔

ڈی جی آئی ایس آئی سے پاکستانی سفیر نے بھی ملاقات کی جس میں افغانستان سے انخلاء اور راہداری کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ جنرل فیض حمید کی کابل ایئرپورٹ پر تصویر بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے طالبان کی افغان شوریٰ کی دعوت پر کابل کا دورہ کیا۔

News ID 1908038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha